28 اپریل 2026 - 14:53
آبنائے ہرمز میں ایران کے ساتھ تعاون کریں گے، صدر میکرون

فرانسیسی صدر نے پیر کی شام مغربی یورپی ملک انڈورا کے دورے کے موقع کہا کہ وہ آبنائے ہرمز کھلوانے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، صدر فرانس نے مغربی یورپ کے ملک انڈورا (Andorra) کے دورے کے موقع پر، آبنائے ہرمز میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعاون کے لئے اپنی خواہش کا اظہار کیا، اور کہا کہ آبنائے ہرمز کھلوانے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

اسپوتینک کے مطابق، ایمانویل میکرون نے وضاحت کی: "ہم (آبنائے ہرمز میں) جہازرانی کے معمول پر آنے کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکنہ کوشش کریں گے اور امید ہے کہ اگلے دنوں میں فریقین کو قائل کر لیں کہ جہازرانی کو آسان بنا دیں اور اس کے علاوہ، ملاقات کے بعد، ایرانی حکام کے ساتھ تعامل کا دوبارہ آغاز کروں گا۔"

صدر فرانس نے کہا: آبنائے ہرمز سے آمدورفت کو بحران سے پہلے کی سطح پر پہنچنا چاہئے تاکہ گیس، تیل، کھاد اور دوسری مصنوعات ـ جو عالمی معیشت کو متاثر کرتی ہیں، آسانی سے آبنائے ہرمز سے گذر جائیں۔

اس رپورٹ کے مطابق، ایران پر امریکی مسلط کردہ جنگ میں جنگ بندی کے حصول اور لبنان کو اس میں شامل کئے جانے کو، ایک مثبت پیشرفت قرار دیا۔

میکرون کا کہنا تھا کہ خطے میں موجودہ کشیدگی، اور "دور سے آنے والے جوابات" مثبت پیشرفت نہیں سمجھے جا سکتے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha